0

پاکستان کا بیرونی قرضوں کا حجم 113 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم 113ارب ڈالر  تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ برس کے دوران سات ارب ڈالر کا قرض لیا۔جبکہ پی ٹی آئی  حکومت نے دو سال میں 17ارب ڈالر  بیرونی قرض لیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2018میں بیرونی قرضے 96ارب ڈالر  تھے جو اس وقت بڑھ کر 113ارب ڈالر  تک پہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب سات کروڑ ڈالر قرض لیا، جبکہ کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر  قرض لیا گیا۔ جبکہ مختلف ممالک سے تین ارب 10کروڑ ڈالر  قرض لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں