0

کبل میں نا معلوم افراد معصوم بچوں کے ذریعے بھیک مانگنے لگے

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے مختلف تحصیلوں سمیت تحصیل کبل میں نا معلوم افراد معصوم بچوں کے ذریعے بھیک مانگنے لگے، بھیک مانگنے والے گداگروں نے اپنا راج قائم کر رکھا ہے۔غیر مقا می افراد گد ا گری کر تے ہو ئے چو کو ں،دُکانو ں اور با زا روں میں اپنے دھندہ کر تے ہو ئے مصرو ف عمل ہے جن میں خوا تین،بچے،ضعیف العمر سمیت نو جو ان لڑ کے اور لڑکیاں شامل ہیں۔گر وہ کے شکل میں یہ گدا گر ہر جگہ نظر آنے لگے ہیں جن میں اُردو زبا ن بو لنے والوں کی تعداد زیا دہ ہیں اور مز ید تعداد میں اضا فے کا خدشہ ہے۔انتظا میہ مکمل خا مو ش! تا جروں سمیت عوام پر یشان پر سا ن حال کو ئی نہیں اصلاح و احوال کا عوا می مطا لبہ۔گذشتہ دو سا لوں سے گدا گروں کے تعداد میں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے جو آب قا بو سے با ہر ہو گیا ہے۔در جنوں کی تعدا د میں بھیک ما نگنے والوں نے امیر اور غریب کا فر ق کر نا مشکل ہو گیا ہے۔ گدا گروں نے بھیک ما نگنے کو اپنا پیشہ بنا دیا ہے۔غیر مقامی گدا گروں سے امن وا مان خراب ہو نے کابھی خد شہ ہے جس پر ضلع انتظا میہ اور مقا می انتظا میہ نے مکمل خا مو شی اختیار رکھی ہے۔عوا می حلقوں نے مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا کہ اس قسم پیشہ ور افراد کے خلاف ایکشن لے کر تا جر اور عوام کو نجا ت دلا یا جا ئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں