پبی (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نے بھی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے بارے میں بریفینگ دی۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جن میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی، ٹراما، ڈینٹل، او پی ڈی کلینکس، ڈائلیسس سنٹر، پتھولوجی لیب، سرجری، پیڈذ میڈیسن، میڈیکل، آرتھوپیڈک، سیٹلائیٹ فارمیسی اور آء سی یو شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال کے متعلق دریافت کیا جس پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ تیمور سلیم جھگڑا نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ وہ اگلے ہفتے ہسپتال کا دوبارہ دورہ کرینگے اور نوشہرہ میڈیکل کالج اور ہسپتال سے سٹاف کی کمی اور اضافی فنڈز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرینگے مزید برآں صوبائی وزیر نے کارڈیک کیتھیٹرایزیش لیب اور نیوروسرجری آئی سی یو کے دورہ کے وقت نئے یونٹس کے قیام پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا ازگن بھی موجود تھے۔
