0

پشاور بی آر ٹی سروس 25 اکتوبر سے بحال کردی جائے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) گذشتہ ماہ بس کمپنی کی سفارش اور عوام کے تحفظ کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔ بس کمپنی ماہرین کی جانب سے بی آر ٹی کی تمام بسوں دن رات جانچ پڑتال کی گئیں۔ تحقیات اورچانچ پڑتال مکمل ہونے اور تکنیکی فالٹ کو دور کرنے کے بعد بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس کو آزمائیشی طور پر چلایا جارہا ہے اور تمام بسوں کی روڈ اور لوڈ ٹیسٹنگ جاری ہے۔بس کمپنی کی سفارش پر سروس کو 25اکتوبر سے بحال کردیا جائے گا۔ مزید عوام کے وسیع تر مفاد میں بی آرٹی کے تمام اسٹیشنز سے زو کارڈز کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہری بی آر ٹی کے کسی بھی اسٹیشن سے زو کارڈ لے سکتے ہیں اور پہلے سے موجود کارڈ میں کریڈٹ کرواسکتے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ شہری سروس کی بحالی کے بعد سروس سے بھرپور مستفید ہوں اور زو کارڈ کا زیادہ استعمال کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں