0

کمشنر بنوں کا ضلع لکی مروت دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) کمشنربنوں شوکت علی یوسفزئی نے ضلع لکی مروت کادورہ کیاجہاں پراُنہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تاجہ زئی میں پلاسٹک شاپنگ بیگزسے عوام کی آگاہی کے لئے واک کیا۔جبکہ اس سے قبل پولیس لائن تاجہ زئی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرکے دفترکے سامنے سبزار کامعائنہ سمیت ٹراما سنٹر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالحسیب خان اورڈی ایچ اولکی مروت ڈاکٹرعبدوگل وزیرسمیت دیگرمتعلقہ حکام ہمراہ تھے۔کمشنربنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پلاسٹک شاپنگ بیگزپرپابندی عائدہوچکی ہے کیونکہ یہ ماحول کوآلودہ کرتی ہے  تاجروں کوچاہئے کہ وہ بائیوڈگریڈیبل بیگزکااستعمال یقینی بنائیں اُنہوں نے ترقیاتی منصوبوں کاذکر کرتے ہو ئے کہاکہ ڈویژن اورضلعی انتظامیہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے اورپسماندہ علاقوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گی تاکہ دورآفتادہ علاقوں میں مقیم شہریوں کوزندگی کی تمام ترسہولیات گھروں کے نزدیک میسرہوگی اُنہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت کے عوام کودر پیش مسائل سے آگاہ ہے انشاء اللہ مرحلہ وارحل کریں گے اورکوئی بھی علاقہ ترقیاتی منصوبوں سے محروم نہیں رہ سکتا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں