0

شانگلہ پولیس کا پہاڑی سلسلوں میں آپریشن


شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) ضلع شانگلہ بھر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہرکی جاری شدہ احکامات کی پیش نظرسرکل بشام کے مختلف تھانہ جات کی پہاڑی سلسلوں میں پولیس کی برق رفتار دستوں نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 05مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کئے جا رہے ہیں تھانہ چکیسر کی حدود میں علاقہ دنکول،ڈاوٹ، سرکول، جٹکول گنانگر، مانگا کھنڈاون، اوپل اور ماسیر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی گئی تھانہ چکیسر کی حدود میں جاری آپریشن کی قیادت سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام زاہد خان کر رہے تھے سرچ اینڈ کمبنگ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ چکیسر بخت علیم خان، ایس ایچ او تھانہ دندئی افضل خان، ایس ایچ او تھانہ بشام فضل الٰہی خان اور دیگر ایلیٹ نفری موجود تھی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شیڈول فورتھ میں شامل اشخاص کو چیک کئے گئے اور علاقہ معززین کیساتھ موجودہ صورت حال کے نسبت تفصیلی بات چیت ہوئی تھانہ مارتونگ اور الوچ کے ساتھ پیوست علاقوں میں سرچ اینڈ کمبنگ آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ چکیسر بخت علیم نے علاقہ معززین کیساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور علاقے سے جرائم کی سرکوبی اور منشیات کی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے نسبت بات چیت ہو کر علاقہ معززین نے مقامی پولیس کیساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اسی طرح سرچ اینڈ کمبنگ کے موقع پرعلاقہ لین سوک میں دہشت گردی کے دفعات میں موجود مجرم اشتہاریوں کی ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی لیکن چھاپہ زنی کے موقع پر کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہو سکی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں