0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 11 لاکھ 22 ہزار تک پہنچ گئیں

 نیویارک،نئی دہلی،میڈرڈ،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں 1122992ہو گئی جبکہ مصدقہ کیسز 4کروڑ 6لاکھ 48ہزار 527ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 2لاکھ 24ہزار 732ہو گئیں اور 75لاکھ 50ہزار سے زائد افراد متاثرہیں۔ بھارت متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں اموات  1لاکھ 14ہزار سے تجاوز کر گئیں، جبکہ 75لاکھ 50ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔روس میں کورونا سے اموات 24ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 14لاکھ 15ہزار ہو گئی۔  برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات 1لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52لاکھ 35ہزار سے تجاوز کر گئیں۔سپین میں 9لاکھ 82ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 33ہزار775افرادلقمہ اجل بن گئے۔ ارجنٹائن میں بھی 9لاکھ 89ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26ہزار 267اموات ہوئی ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28ہزار 970اموات ہوئی ہیں جبکہ 9لاکھ 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8لاکھ 68ہزار 675افراد متاثر اور 33ہزار 759ہلاک ہو چکے ہیں۔گذشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بنا جب 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3کروڑ 3لاکھ 53ہزار 352ہو گئی اور 91لاکھ 72ہزار 183 ایکٹیو کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں