0

افغانستان، پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے15افراد جاں بحق

جلال آباد (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے 11 خواتین سمیت  15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے  باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ جاں بحق  ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں  جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں