0

ایبٹ آباد، ڈپٹی کمشنر کا سستا بازار منڈیاں میزائل چوک کا دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق ایبٹ آباد کی چاروں تحصیلوں میں 04 مختلف مقامات پر سستا بازار کے نام سے مارکیٹس بنائی گئی ہیں جہاں مارکیٹ ریٹ سے بھی کم نرخوں پر اشیاء خوردنوش جن میں فروٹ، سبزی، آٹا،  چکن اور دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیلٹی وین بھی بازار میں موجود رہتی ہے اور لوگوں کو سروسز فراہم کر رہی ہے۔یہ با تیں انہو ں نے گزشتہ روزسستا بازار میزائل چوک کے دورہ کے موقع پر بتائیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے سستا بازار منڈیاں میزائل چوک کادورہ کے موقع پر انہوں نے ریٹ لسٹ چیک کی، اشیاء کے ریٹس معلوم کیے اور دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III امین الحسن اور ایگریچلر آفیسر SMS بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔سستا بازار کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو اشیاء خوردونوش کم نرخوں پر مہیا کرنا اور مہنگائی کا خاتمہ ہے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور خریداری کے لییاپنے علاقے کے سستا بازار سے خریداری کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں