0

ایبٹ آباد میں قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنائئ اللہ کی زیر صدارت ایوننگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران  کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فلور ملز پر تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹسس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو و دیگر افسران نے دن بھرکی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف)، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، تحصیداران، نائب تحصیلداران، نمائندہ یوٹیلیٹی سٹورز و دیگر افسران نے شرکت کی اور آج دن کی کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریف کیا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فلور ملز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کا معائنہ کیا گیا  اورشہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سٹاف کے ہمراہ فلور ملز اور رجسٹرڈ آٹا ڈیلرز کا معائنہ، ریکارڈ کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ موقع پر لوگوں کو آٹے کی فروخت کا معائنہ کر رہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں