0

ضلع مالاکنڈ میں سستا بازاروں کا قیام، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہر الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے ضلع ملاکنڈ میں خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے اور لوگوں کو روزمرہ استعمال کے اشیائے خودونوش کو سستے داموں فروخت کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام تحصیلوں میں سستابازار وں کے قیام کی ہدایت کی کا انعقاد کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز اپنے دفترمیں سستے بازاروں کے قیام کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر،اسسٹنٹ کمشنرز سہیل احمد،محب اللہ خان،ٹی ایم اوز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،ٹریڈ یونین کے نمائندوں،یوٹیلیٹی سٹورز کے اہلکاروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ٹریڈ یونین کے نمائندوں اور دیگر کاروباری حضرات نے سستے بازاروں کے قیام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سستے بازاروں کے قیام کے لیے جگہوں کا تعین کرے اور کل سے سستا بازاروں کو لگایا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو سختی سے تنبہ کی کہ وہ تمام فلور ملوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں تاکہ فلور ملوں اور آٹا ڈیلروں سمیت کسی کو ذخیرہ اندوزی کا موقع نہ مل سکے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کم سے کم قیمتوں کے تعین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں،دکانوں،بازاروں،شاپنگ مالز اور فلور ملوں میں محکمہ خوراک کے افسران کی چیکنگ کریں۔انہوں نے تاجربرادری اور دیگر کاروباری حضرات سے کہا کہ وہ ناجائز منافع خوری،گران فروشی اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کو حکومت کی مقررکردہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں