0

عوام کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 کے تعمیروترقی اور عوامی فلاح وبہبود ودرپیش مسائل کوحل کرنا اولین ترجیح ہے ضلع سوات کے عوام کیلئے ہمارے دفتر اور حجرے کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں عوامی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ محلہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ورکرز بھی ان کے ہمراہ تھے دورہ کے موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا لوگوں کے بعض عوامی مسائل موقع پر حل ہوئے اور دیگر کو متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کئے اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام کی طرف سے ملنے والی عزت و پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے عوام کی طرف سے ملنے والی بھرپور محبت کا صلہ خدمت کے عمل سے ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت میرا مشن ہے جس پر نہ پہلے کمپرومائز کیااور نہ ہی آئندہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کررہے ہیں ہم نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ اللہ کے فضل سے پورے کررہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں