0

نورنگ، چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرلکی مروت ڈاکٹرعبدوگل وزیرنے کہاہے کہ ضلع بھرکے چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں میں ادویات سمیت دیگرطبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے جس سے دورآفتادہ علاقوں کے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات گھروں کے نزدیک میسر ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت پرایمرجنسی بنیادوں پرکام کررہی ہے اورہرضلع میں واقع چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں میں ادویات اورطبی عملے سمیت دیگرطبی سہولیات کی دستیابی پر بھاری بھررقم خرچ کررہی ہے تاکہ شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے میں کوئی مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ لکی مروت کے تمام ہسپتالوں میں شہر یوں کے لئے ادویات اوردیگرسہولیات دستیاب ہے انہوں نے ڈاکٹروں پرزوردیاکہ ہسپتالوں میں اپنی فرائض کی انجام دہی میں کوئی غفلت کامظاہرہ نہ کریں انہوں نے مزیدکہاکہ شہر یوں کو چاہئے کہ نجی کلنیکوں کی بجائے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کروائیں تاکہ حکومتی وسائل سے مستفیدہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں