ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) مجوزہ واپڈا نجکاری کے خلاف دیگر جگوں کی طرح ہنگو میں بھی تالا بندی ہڑتال اور احتجاج ہوا ہڑتال کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا اس سلسلے میں واپڈا ہاؤ س ہنگو میں احتجاجی مظاہرے سے چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین جاوید حسین،ڈویژ نل چیئرمین فرخ سیر، وائس چیئر مین عثمان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری عوام اور واپڈا ملازمین دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔اور معاشی قتل ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے 70فیصد آسامیاں خالی ہیں ان کوپر کرنے کے بجائے ہم سے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں ہم نے اپنے قائدین کے حکم پر لبیک کہا ہے۔اگر حکومت نے اپنے اس فیصلے کو واپس نہیں لیا تو ہم ہر قربانی کے لیے تیارہیں اس موقع پر نجکاری کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی ہوئی۔
