0

بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی اور بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا تاہم گذشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں