0

جمرود، دو خاندانوں کے درمیان بیس سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار میں حاجی ملک فضل الرحمان کے حجرے میں جرگہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء،قبائیلی و سیاسی مشران کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔جرگہ ممبران کی کوششوں سے حاجی علی محسن شیر خان خیل اور علی بیگ شیر خان خیل خاندانوں کے درمیان بیس سال سے اراضی تنازعہ پر دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے آئندہ بھائیوں جیسے زندگی گزارنے کا عہد کیا۔جرگہ تقریب سے ملک فضل الرحمان،ہاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار پی کے 106 امیر محمد خان افریدی،ملک بسم اللہ خان،ملک میر اسلم شیر خان خیل،ملک سردار اعظم آفریدی،ثمین آفریدی،ملک سرفراز،راشید خان افریدی،غفور خان افریدی،شعور افریدی،ملک نصیب طورخیل،عالمزیب افریدی۔ملک ماسید قارن خیل،حاجی احمد شاہ منیاخیل۔جمال افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بیس سال سے تنازعہ آرہا تھا لیکن جرگہ کمیٹی ممبران کی کوششوں سے دونوں فریقین بغلگیر ہوگئے جو بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرگہ قبائیلی روایات کا حصہ ہے جس میں فریقین کو کم وقت میں انصاف پر مبنی فیصلہ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ جرگہ ممبران علاقے میں تنازعے حل کرنے کے لیے مزید کوششیں حل کریں گے جس میں اراضی،قتل مقاتلے تنازعے حل کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں