0

اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مہنگائی کے حواے سے اجلاس

اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت ٹائیگر فورس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جلاس بلانے کا مقصد قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے سلسلے میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کی مدد حاصل کرنا تھا۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی بدولت ٹائیگر فورس کے جوانوں کو اشیاء خوردنوش کے نرخنامے کی فوٹو کاپیاں دی گیں۔ ٹائیگر فورس کے جوان کاروباری جگہوں کا دورہ کرکے اشیاء خوردنوش کے نرخوں کا خفیہ طور پر معلومات حاصل کرکے مہنگا فروشوں کے نام معہ تفصیل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے آفیسران تک پہنچائیں گے اور  اس طرح مہنگا فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ٹائیگر فورس کے تمام جوانوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مذید انہیں سمجھایا گیا کہ اپنے اپنے حدود میں جو عناصر منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مہنگا فروشی میں ملوث ہیں آپ صرف ان کا ڈیٹا خفیہ طور پر حاصل کرکے ہم تک اطلاع پہنچائیں گے ا ور اس سلسلے میں کسی دوکاندار یا کاروباری حضرات کے ساتھ لٹرائی جھگڑاکرنے کی ضرورت نہیں۔ اجلاس کے آخر میں ٹائیگر فورس کے جوانوں میں نرخنامے کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں