اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا ہے کہ حکومت کو لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور شروع کر دیا۔کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے اسد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارکیٹس ہی نہیں کسی بھی شعبے میں چلے جائیں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے وائرس کے مزید تیزی سے پھیلنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو حکومت کو دوبارہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دیں گے جبکہ ہسپتا لوں میں ابھی تک تو کورونا کے مریضوں کو رکھنے کے لیے جگہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلا ؤ میں تیزی آ گئی اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ روز 19 افراد جان کی بازی ہارے تھے۔
