0

شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کرے، وزیراعظم

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد30لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سٹیزن پورٹل پر درج کی  جانے والی 26 لاکھ شکایات میں سے 24لاکھ حل کرلی گئی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5لاکھ91  ہزار شکایت کنندگان نے اطمینان کا اظہارکیا ہے، پاکستان سٹیزن پورٹل نے عوام کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔خیال رہے کہ یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوامی رسائی بڑھانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں