0

ضلع سوات میں سستے بازاروں کا تمام تر تیاریاں مکمل، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں انصاف سستے بازاروں کے قیام کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے جہاں پر تمام سہولیات سے آراستہ سستے بازار پیر کے روز سے قائم کئے جائینگے جن پر روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کی دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی گی اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی گی ان خیالات کا اظہار انہوں ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں پی ٹی آئی ورکرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ انصاف سستے بازار کو عوام کیلئے بہترین اور مثالی بازار قرار دینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو سستے داموں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اس سے متعلق خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ انصاف سستے بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی اور کم قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاروائی کررہی ہے جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکار بھی ان کے ساتھ معاونت کررہے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں