0

ملاکنڈ میں کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاؤ ،ڈپٹی کمشنر

ملاکنڈ(مانند نیوز ڈیسک)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز ریحان خٹک کے زیر صدارت جمعرات کے روز کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کی روک تھام اور بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر،اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعیدالرحمن،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر واحد گل،تمام ضلعی محکموں کے افسران کے علاوہ ٹریڈ ایسوسی ایشن،ہوٹلوں اور شادی ہالوں کے مالکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اب تک 11 کیسز رپورٹ کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کوروناوائرس کی ٹسٹوں کے جلد ازجلد رزلٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ رپورٹ مثبت آنے پر متعلقہ افراد کے علاج معالجے کا بروقت بندوبست کیا جائے۔ریحان خٹک نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں کورونا وائرس اور ان کے دوبارہ پھیلاؤ کے تدارک کیلئے وضع کردہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے متعلق شعور و آگاہی اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اور مفادعامہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ایس او پیز وضع کئے گئے ہیں جن پر مکمل عملدرآمد کرنا بحثیت قوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے اورلوگوں کوماسک پہنے،سماجی فاصلہ رکھنے،سنیٹائزر استعمال کرنے کی ترغیب کریں۔اجلاس میں بازاروں،ہوٹلوں،شادی ہالوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ شادی ہالوں میں شادی کے موقع پر کم ازکم 300 ماسک کا بندوبست کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع ملاکنڈ کے غیور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بازاروں میں غیر ضروری رش سے گریز کریں اور ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور اپنے درمیان میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے 27اکتوبر کویوم سیاں کے طورپر بھر پور طریقے سے منانے کے سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں 27 اکتوبر کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی جس کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ مردانہ و زنانہ سکولوں میں آگاہی سیمینار،کھیلوں کے مقابلے،کشمیر واک اور ریلیاں نکالے جائینگے۔اجلاس میں اس پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں