نیویارک،نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 11لاکھ 36ہزار335تک پہنچ گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 14لاکھ 86ہزار432ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وبا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبرپر ہے جہاں اموات کی تعداد 2لاکھ 27ہزار 409تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد85لاکھ 84ہزار 819تک پہنچ چکی ہے۔بھارت متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ کیسز 77لاکھ 6ہزار سے تجاوز کر گئے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53لاکھ 649تک پہنچ گئی۔روس میں 14لاکھ 47ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی۔اسپین میں 10لاکھ 46ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 366 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 27ہزار 519اموات ہوئی ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 29 ہزار 464 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 76 ہزار 885 افراد متاثر اور 33 ہزار 937 ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 13 ہزار 521 ہو گئی ہے اور 94 لاکھ 36 ہزار 576 فعال کیسز ہیں۔
