0

ہنگو پولیس کا جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی

ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف چھاپہ مارکاروائیوں کیدوران2منشیات فروش سمیت3ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔زیرحراست ملزمان کیقبضیسے بھاری مقدارمیں منشیات سمیت اسلحہ برامدکرکے قبضے میں لیلیاگیاہے۔جس  میں 1945 گرام چرس’01کلاشنکوف’2ہینڈگرنیڈاور15کارتوس شامل ہے۔یادرہیکہ ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان نیتمام ایس ایچ اوزاورمتعلقہ پولیس افسران کوجرائم پیشہ عناصرکیخلاف سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لا  نے کااحکامات جاری کررکھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل اف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پر اورڈی پی اوہنگو شاہداحمدخان کی نگرانی میں تمام پانچ تھانوں کی حدودمیں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیوں کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے’جس کے تسلسل میں تھانہ سٹی ایس ایچ اوانسپکٹرولایت شاہ خان نیپولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان کی قیادت میں تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں خانباڑی’محلہ سنگیڑھ اوربھادربانڈہ میں جرائم پیشہ عناصرکے ٹھانوں پرچھاپہ زن کاروائیوں کیدوران3جرائم پیشہ سمیت2منشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس زرائع سے موصول اطلاعات پرمحلہ خانباڑی کیایک مکان پرچھاپے کے دوران ملزم محمدطفیل ولددلاورخان کوگرفتارکرکیان کے قبضے سے 2عددہینڈگر نیڈبرامدکرکے قبضے میں لئے گئے۔جبکہ محلہ سنگیڑمیں عادی منشیات فروش ملزم شیرولدزایدگل کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے965گرام چرس برامدکرلی گئی ہے جبکہ بھادربانڈہ میں منشیات فروش اصف الرحمن ولدعبدالغنی کوگرفتارکر ک ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف’980گرام چرس اوردس عددکارتوس برامدکرکے قبضے میں  لئے گئے  ہیں۔یادرہے کہ ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان نے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لانے کیاحکامات جاری کررکھے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں