0

الپوری، غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس گئے

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی صدر خیبر پختونخواہ پیر جمال الدین چشتی نیکہا ہے کہموجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے کرپشن عروج پر پہنچ گء ہے مہنگائی نے غریب عوام کا کمر تھوڑ دیا ہے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں داخلی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے کشمیر پر مجرمانہ خاموشی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کشمیر سے ہاتھ دھونے کی مترادف ہے عوام حکمرانوں کی یہ نااہلیاں مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی صدر خیبر پختونخواہ پیر جمال الدین چشتی نے ایک اخباری بیان کی زریعے کی انہوں نے کہا کہ ملک مزید ان ناہل حکمرانوں کی نااہلی کا متحمل نہیں ہوسکتا مودی نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیر کو ہڑپ کردیا اور ہمارے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ملک کی معیشت بیٹھ گء مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا محال کردیا ہے روزانہ غریبوں پر مہنگائی مسلط کی جا رہی ہیں غریبوں کے بچے بھول افلاس سے بلک رہے ہیں گھروں میں فاقے پڑھ گئے وزیراعظم کی نوٹس پر نوٹس سے مزید مہنگائی کردی جاتی ہے پیٹرول چینی دوائیوں پر نوٹسزز لینے سے قمیتیں بڑھ گء کرپشن آپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ملک میں لاقانونیت اور حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز دیکھنے کو نہیں مل رہی پیر جمال الدین نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں لیکن آپنے الگ پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف تحریک چلائینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں