0

ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا پرائیویٹ سکولز کا معائنہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) تمام تعلیمی ادارے میں کورو نا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں سکولز کے اندر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نے منڈیاں اور سپلائی میں سٹی سکول، میلینیم سکول اور اور دیگر کئی سکولز کا معائنہ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومزکے معائنے کے دوران طلبہ سے بات چیت کی اور سکول انتظامیہ کی جانب کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید سکول انتظامیہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں