ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظا میہ ہر ممکن اقدمات اٹھارہی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز حو یلیا ں میں سرکاری آٹے کی شہریوں تک فراہمی میں بے قاعدگی پرراجپوت فلورملز کالائنس کا اگلے 05 دن کے لیے معطل کرتے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے فلور ملز کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد سید عنصر شاہ نے سرکاری آٹے کی شہریوں تک فراہمی میں کوتاہی اور بے قاعدگی برتنے پر راجپوت فلور ملز کا لائسنس اگلے 05 دن کے لیے معطل کیا ہے۔ فلور مل انتظامیہ کے خلاف مزید کارروائی ڈائریکٹوریٹ آف فوڈاور محکمہ خواراک خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام انجام دی جائے گی۔انہو ں نے مزیر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ سرکاری آٹے کی کم نرخوں پر فراہمی کا فائدہ تمام شہریوں کو پہنچے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نگرانی میں ویلیج کونسل سیکرٹری باقاعدگی سے سرکاری فلور ڈیلرزکے ہمراہ موجود ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ آٹا عام شہریوں کو ملے اور اس بارے میں ریکارڈ کی جانچ اور بے قاعدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ شہری آٹے سے متعلق شکایات کے لیے ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
