0

نورنگ بازار میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)نورنگ بازارمیں چوری کی وارداتوں کاسلسلہ جاری ہے، مسلسل چوری کی وارداتوں نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے،گزشتہ روزنامعلوم چورنے تحصیل نورنگ دفترکے سامنے مارکیٹ سے لکی مروت کے معروف عرائض نویس میناگل کی ہنڈا 125موٹرسائیکل ماڈل 2018 لے اڑے،معروف عرائض نویس مینا گل نے نورنگ پولیس کو روز نامچہ رپورٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایاکہ تحصیل نورنگ دفتر کے سامنے سے مارکیٹ میں ان کی موٹرسائیکل کھڑی تھی جو نامعلوم چور نے چوری کر لی پولیس نے روز نامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی، دریں اثناء عوامی حلقوں نے نورنگ بازار میں مسلسل چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئے روز چوری کے واقعات رونما ہونے سے نہ صرف شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے بلکہ پولیس کی جانب سے علاقے میں امن و امان بہتر بنانے کے دعووں کی نفی اوران کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی سے بازار میں مسلسل چوری کی وارداتوں کی روک تھام بندکرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں