0

بنوں میں گرانفروشوں کے خلاف خاموش اپریشن

          بنوں (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں لوگوں کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرانا سبزی منڈی بنوں سٹی میں بنائے گئے عارضی تجاوزات ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)محمد زبیر خان نیازی نے مسمار کئے تاکہ حکومتی وژن کے مطابق عام غریب لوگوں کواشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے سستا بازار قائم اور ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم او کی زیرِ نگرانی منظم اندازمیں لوگوں کو ریلیف دیا جا سکے۔  اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں وسیم ریاض اورلینڈ انسپکٹر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ضلعی انتظامیہ عام غریب لوگوں کو سستی اشیائے ضروریہ فراہمی کیلئے پرانا سبزی منڈی میں جدید طرز کے کیبن دکانیں بنا رہی ہے تاکہ اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کاروبار کے مواقع اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ سایہ عام غریب لوگوں کو فوری ریلیف دی جا سکے۔ علاوہ ازیں گرانفروشی کی بیخ کنی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سادہ کپڑوں میں خاموش اپریشن شروع کیاہے جس کے نتیجے میں متعدد گرانفروشوں کو حوالات کی سیر اور جرمانے وصول کئے۔ سادہ کپڑوں میں گرانفروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتاری کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صمد خٹک نے کہا کہ کاروبار کرنے والوں کو ہر صورت حکومتی ریٹس پر لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بناناہوگا اور زائد قیمت وصولی اور ناجائز منافع خوری کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں