0

بھارت میں 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد زندہ جلا دی گئی

نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر ہوشیار پور کے علاقے ٹانڈہ میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی 6 سالہ بچی کو علاقے کے بااثر شخص نے زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا۔بھارتی  میڈیا کے مطابق، بچی کے والدین نچلی ذات کے مزدور پیشہ ہیں جو بہار سے ہوشیار پور آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں سرجیت سنگھ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ وہ بدھ کی سہ پہر ان کی بیٹی کو بسکٹ دلانے کے بہانے لے گیا تھا، جس کے بعد سے ان کی کمسن بیٹی لاپتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بچی کی آدھی جلی ہوئی لاش سرجیت سنگھ کے مویشیوں کے باڑے کے قریب سے ملی تھی جس کے بعد جلال پور گاں کے سرپریت سنگھ اور اس کے دادا سرجیت سنگھ کو زیادتی، قتل اور شواہد مٹانے کی دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس پر پوسکو (بچوں کو جنسی حملوں اور جنسی استحصال سے تحفظ دینے والا قانون) بھی لگایا گیا ہے۔بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن (ریٹائرڈ)امریندر سنگھ نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اگرچہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن ڈی جی پولیس کو تفصیلی تفتیش کا حکم دیا گیا ہے اس معاملے میں تیزی سے سماعت کی جائے گی اور عدالت سے مجرم کو عبرت انگیز دلوائی جائے گی۔اتر پردیش میں شیڈول کاسٹ کمیشن نے بھی اس واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے اور پولیس سے 26 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں