0

پشاور، بی آر ٹی سروس بحال ہوگئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بی آر ٹی سروس کو 38 دن بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر خان کے مطابق بی آر ٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی جبکہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپریس روٹ چمکنی سے کارخانوں تک جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا۔ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی۔ترجمان نے کہا کہ (آج) اتوار  سے حیات آباد کے 3 ڈائریکٹ روٹس کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔دو ماہ قبل 13 اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا تاہم افتتاح کے بعد سے ہی سروس میں کئی مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے تھے اور ایک ماہ کے بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات ہونے پر سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں