0

پیاز کی ایکسپورٹ پرغیر اعلانیہ پابندی عائد

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارت تجارت کی جانب سے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجرا روک دیا ہے۔  وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی، اور پابندی کے  بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں