0

پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں واپس کرنے کے لئے تیار ہوگیا۔ عدالت نے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ہفتے کو احتساب عدالت میں پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے بلی بارگین کہ رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم ایک ارب 29 لاکھ کی رقم واپس کرنا چاہتے ہیں، ملزم مذکورہ رقم تین اقساط میں ادا کرے گا،ملزم اور اسکے ساتھیوں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو تئیس ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں