اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے اور لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو متحد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔
