0

کراچی، اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے کھارادر میں اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کھارادر میں پولیس اہلکار اور بریانی کی دکان کے مالک کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اہلکار نے دکان کے مالک سے گالم گلوچ کی۔واقعے کی میں اہلکار نے یونیفام کی شرٹ اتاری ہوئی ہے اور اسلحہ لہرا کر کر دکاندار کو دھمکیاں دے رہا ہے۔دکاندار نے ویڈیو میں پولیس کے اعلی افسران کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کیئے۔واقعے سے متعلق ایس پی سٹی سمیر نور کا کہنا ہے کہ شہری عابد کی مدعیت میں اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ محکمے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ناقابلِ برداشت ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں