نیویارک، نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1154770ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 29لاکھ 25ہزار517ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 30ہزار68ہوگئیں اور متاثرین کی تعداد 88لاکھ 27ہزار932ہو گئی۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 1لاکھ 18ہزار ہو گئیں اور کیسز 78لاکھ 63ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں اموات 25800سے تجاوز کر گئیں جبکہ 14لاکھ 97ہزار کیسز ہو گئے۔۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 81ہزار سے تجاوز کر گئی۔سپین میں 11 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں 10 لاکھ86 ہزار سے زائد افراد متاثر اور34 ہزار645 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 28 ہزار 613 اموات ہوئی ہیں۔کولمبیا میں 30 ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 83 ہزار 116 افراد متاثر اور 34 ہزار 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار 125 ہو گئی، ایک کروڑ ایک لاکھ3 ہزار 622 فعال کیسز ہیں۔
