0

پشاور میں گرانفروشی پر 9 آٹا ڈیلروں کے لائسنس معطل

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک نے مہنگے داموں آٹے کی فروخت پر 9 آٹا ڈیلروں کے کوٹے اور لائسنس کو معطل کردیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں قائم سستا بازاروں کے دورے کئے اور سبسڈائز آٹے کی ترسیل کا جائزہ لیا جہاں پر دھڑلے سے سبسڈائز آٹے کی خرید و فروخت جاری رہی۔ بعد ازاں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم آٹا ڈیلروں کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر گل بیلہ‘ چارسدہ روڈ،خان مست کالونی، زرگر آباد اور بڈھ بیر میں 9 آٹا ڈیلروں کے کوٹے اور لائسنس معطل کردیئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں