ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ مصنو عی گرانی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم کی دلچسپی اور صوبائی حکومت کے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی کا جن آئندہ چند ہفتوں میں قابو میں آ جائے گا عا م صا رفین کو ضروری اشیا ئے خوردنی میں ریلیف دینے کے لیے صوبائی حکومت تر قیا تی اخرا جا ت میں کمی کے لیے بھی تیار ہے جبکہ سستے آٹے کے لئے 13ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنو عی گرا نی کو انتظامیہ کے مؤثر اقدامات کے ذریعے روکا جا رہا ہے اور سستے بازارقا ئم کرنے کے لیے تاجرتنظیموں کا تعاون بھی خوش آئند ہے۔یہ اعلا ن انہوں نے پیر کے روز ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور ٹی ایم اے کے زیر اہتمام حویلیاں میں قائم کیے گئے انصا ف سستا بازار کے افتتا ح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب لگائے گئے انصاف سستا بازار میں سرکاری آٹا،چینی،گھی،دا لیں، چاول، سبزی، فروٹ وغیرہ سمیت ضروری اشیا ئے خوردنی مارکیٹ سے کم قیمتوں پر عام صارفین کے لئے مہیا کی گئی ہیں۔ انصاف سستا بازار کی افتتا حی تقریب سے ایم این اے علی خان جدون، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ اور ایوان تجارت حویلیاں کے صدرخورشید اعظم خا ن نے بھی خطا ب کیا۔ صو با ئی وزیر حا جی قلندر خا ن لودھی نے اپنے خیالات کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم ملک میں مہنگائی کی لہر پر فکر مند ہیں اور انہوں نے اس گرا نی کے جلد از جلد خاتمہ کو مشن بنا لیا ہے جس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹریو ں سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور صوبائی حکومت کو وزیر اعظم کی جا نب سے صرف اور صرف عام آدمی کی مشکلات ختم کرنے کی ہدا یا ت دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ضلع اور تحصیل کی سطح پر انصا ف سستے بازار کھو لے جارہے ہیں جہاں کم قیمتوں اور اعلی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انتظامیہ دیگر بازاروں میں بھی پرائس کنٹرول کے لیے موثر اقدامات خوش اسلوبی اور محنت سے انجام دے رہی ہے۔ حکومت مفاد پرست عناصر کو قیمتوں اور کوالٹی کے معاملے میں من ما نی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کیونکہ یہ عا م اور غریب آدمی کے مفاد کا معاملہ ہے تا ہم انہوں نے کہا ہے کہ قیمتو ں میں کمی اور سستے بازاروں کے قیام میں انتظامیہ کے ساتھ ایوان تجارت اور دیگر تاجرتنظیموں کا تعاون خوش آئند ہے۔ قلندر خان لودھی نے اس موقع پر بس سٹینڈ کی توسیع کے لئے ویٹر نری ہسپتال کی منتقلی اور حو یلیا ں ہسپتا ل کو تحصیل ہیڈ کواٹرز کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حو یلیا ں با ئی پاس روڈ کا مجوزہ منصو بہ بھی منظو ری کے لئے وزیراعلیٰ کو پیش کر دیا گیا ہے۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے ایم، این اے علی خان جدون نے وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس پر زور دیا کہ وہ قیمتوں اور کوالٹی پر نظر رکھیں اور کسی قسم کی خلا ف وزری یا شکا یت پر انتظا میہ اور متعلقہ ڈیجیٹل پو رٹل پر اطلاع دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بس اسٹینڈ کی توسیع کے لیے صوبائی حکومت نے چار کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
