جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں ریسکیوآفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کی سربراہی میں ریسکیو 1122خیبر آفیسرز کے درمیان اجلاس ہوا۔اجلاس میں جمرود اور باڑہ میں قائم سٹیشنوں کے حوالے سے روزانہ کی حساب سے ایمرجنسیز اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ایمرجنسی وہیکلز ایمبولینسز اہلکاروں کی تربیت اور کوروناوائرس ایس او پیز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اجلاس میں ضلع خیبر کے عوام کیلئے ریسکیو 1122 کی مفت اور بروقت سروسیز کے حوالے سے آگاہی پروگرامز منعقد کرنے پر زور دیا گیا تاکہ عوام ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرسکے اس موقع پر انہوں نے عوام الناس کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ٹال فری نمبر 1122 پر مفت کال کرکے ریسکیو 1122 کے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
