0

دیر بالا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈوگدرہ سب ڈویژن شرینگل دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم نے اسسٹنٹ کمشنرشرینگل ڈاکٹر”سُہیل الرحمٰن اورکزئی کے ہمراہ ڈوگدرہ سب ڈویژن شرینگل کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور علاقہ مشران کے شکایات نوٹ کئے انہوں نے علاقہ مشران کو یقین دہانی کرائی اور ان کو کہا کہ دونوں فریقین کے سڑک کا مسلہ افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا علاقہ عوام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ علاقہ ڈوگ درہ میں دو فریقین کی طرف سے سڑک کا تناذعہ چلا ارہا ھے اس سلسلے میں چند مشران نے ڈپٹی کمشنر کو شکایت کی تھی کہ ان کا مسلہ حل کیاجائے۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ھوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو علاقہ عوام کا مسلہ حل کرنے کی ہدایت کی جسے بہت جلد حل کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں