فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) فیصل آباد کے محلہ کوٹ عمر فاروق میں دو بہنوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم علیم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزم سمیت سہولت کار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے والا ملزم متاثرہ بہنوں کا محلہ دار ہے اور اس نے رشتہ سے انکار کی رنجش پر گذشتہ روز دونوں بہنوں پر تیزاب پھینکا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کی سہولت کار خاتون دونوں بہنوں کو محفل میلاد کے بہانے اپنے گھر لے گئی تھی۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں دوستی سے مبینہ طور پر انکار کرنے پر نوجوان نے ایک لڑکی پر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں لڑکی کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود بہن کا جسم بھی تیزاب سے متاثر ہوا ہے۔دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے بعد میں گرفتار کرلیاگیا۔
