0

سوات میں متاثرہ زمینوں کا مالکان کو بذریعہ چیکس معاوضہ تقسیم


سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں بائی پاس فلائی اوور سے متاثرہ زمینوں کی مالکان کو بذریعہ چیکس معاوضہ دیا اس موقع پر تحصیلدار بابوزئی محمد طاہر سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ وہ فلائی اوور سے متاثرہ زمینوں کی مالکان کے خصوصی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بغیر کسی مذمت کے فلائی اوور تعمیر کرنے کے لئے بڑی قربانی دی یہ معاوضہ ان کے قربانی کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی عوام کیلئے ان کی یہ قربانی سنہری حروف سے یاد کی جائیگی انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر سے مینگورہ سٹی،تحصیل کبل اور تحصیل مٹہ کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک جام حل ہو جائیگا اور اس سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا انہوں نے تحصیلدار بابوزئی کو ہدایت دی کہ شفاف طریقے سے باقی ماندہ چیکوں کی تقسیم کریں اور تمام چیک حقداران کو ملنے چاہئے اور اس میں خصوصی طور پر بہنوں کے حصوں کا خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام عوامی توقعات کے مطابق میرٹ اور انصاف سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اس حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام کا دکھ اور درد ہمارا دکھ ہے کسی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہوگی حق حقدار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے عوام کو ہر قسم ریلیف دینا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا مقصد ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں