0

قائد اعظم یونیورسٹی میں 5 کورونا کیسز کی تصدیق

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں 5 کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضعیم ضیا نے جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈی ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی اداروں سیل کر دیا گیا تھا۔کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تینوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چٹھہ بختاور میں قائم نجی اسکول میں دو طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ادارے کو سیل کردیا گیا۔اسی طرح ایف ٹین ون میں قائم نجی سکول میں 3اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سکول کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ جی سکس ٹو میں قائم نجی سکول میں دو اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ادارے کو سیل کردیا گیا۔اس سے پہلے 46 تعلیمی اداروں کو  کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔ 17 تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے حکومت کو دوبارہ سے لاک ڈان کی تجویز دینے پر غور کرنا شروع کر دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں