0

فرانس میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پرحملہ کرنیوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے شہداء کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بچے سکول کے ہوں یا مدرسے کے سب قوم کے بچے ہیں جن لوگوں نے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے انکو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اس بزدلانہ وحشیانہ حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے فرانس میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے اور گستاخانہ خاکے عمارتوں پر لگانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ خاتم النبیین محمد ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ ان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اسی طرح فضل حکیم خان نے مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیر ی عوام پر بھارتی ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کھڑے رہیں گے وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں