سرا ئے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) سالانہ سیرت خاتم الاانبیاءﷺ و عظمت صحابہ کا نفرنس آج بروز بدھ جامع مسجد مدرسہ عالیہ تعلیم الاسلام سرائے نورنگ میں منعقد ہوگی،جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں،اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے منتظم وپریس سیکرٹری مولانا محمد ابراہیم آدہمی نے میڈیا کو بتایاکہ دیگر سالوں کی طرح امسال بھی سرائے نورنگ میں سالانہ سیرت خاتم الاانبیاء و عظمت صحابہ کانفرنس آج بروز بدھ منعقد ہوگی جس میں جے یو آئی آل فاٹا کے امیر ورکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکوربیٹنی،مولانااشرف علی اور پیر طریقت مولانا سید محمد عبداللہ شاہ سمیت جید علماء کرام خصوصی خطاب کریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔منتظم وپریس سیکرٹری مولانامحمدابراہیم ادہمی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید تشو یش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت محمدؐ اور دین اسلام کی شان میں گستاخی کرنے پر نہ صرف فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے بلکہ حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس کی سفیر ملک بدر کیاجائے، انہوں نے فرانس کے ایک عمارت پر گستاخی پر مبنی خاکوں کو آویزاں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس سمیت مغربی ممالک مسلسل نعوذ بااللہ حضرت محمد ؐ اور دین اسلام کا مذاق اُڑا کر مسلمانوں کی دل آزاری کررہے ہیں اور یہ سب مسلمانوں کی نااتفاقی اور باہمی کھینچا تانی کا نتیجہ ہے پہلی مرتبہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد اگر فرانس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملتا تو دوبارہ کبھی وہ اس قسم کی حرکت نہیں کرتا اُنہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے کردار پر کئی سوالات اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی معنی خیز ہے اُنہوں نے پوری اُمت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر نہ صرف فرانس کیساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کر دیں بلکہ مارکیٹ میں دستیاب فرانسنسی مصنوعات کے بائیکاٹ سمیت فوری طور پر فرانس کی سفیر کو ملک بدر کیاجائے۔
