0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1164515 ہوگئیں، امریکہ پہلے نمبر پر

نیویارک، نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1164515ہو گئیں اور مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ37 لاکھ 76ہزار 586 تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتو ں کی تعداد 231000ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 89لاکھ 62ہزار 783ہو گئی،بھارت متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات 119000ہو گئیں،متاثرہ افراد کی تعداد 7939000ہو گئی۔ روس میں مرنیوالوں کی تعداد 26500سے تجاوز کر گئی جبکہ 1531000کیسز ہو گئے۔برازیل میں کورونا وائرس سے 157000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54لاکھ 11ہزار سے تجاوز کر گئی ۔سپین میں 11لاکھ 56ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 35ہزار81افراد لقمہ اجل بن گئے۔ فرانس میں 11لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور اموات35 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ارجنٹائن میں بھی 11لاکھ 2ہزار افراد متاثر ہو چکے اور29ہزار301اموات ہوئیں۔ کولمبیا میں اموات 30 ہزار سے متجاوز جبکہ10لاکھ 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3کروڑ 21لاکھ 79۔ہزار652 ہو گئی اور ایک کروڑ 4 لاکھ 32ہزار419 ایکٹیو کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں