ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہنگو میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع ہنگو میں پروقار ریلی مین چوک سے ریلوے چوک تک پہنچ کر احتجاج کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی میں اے ڈی سی عرفان اللہ محسود،اے سی عمر اویس کیانی، اے اے سی نعمان وزیر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین، اسرار احمد اورکزئی،محمد آصف، نور جمال اور کزئی، ملک ساجد، اقلیتی رہہنما فرید سنگھ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کیں۔مقررین نے مودی سرکار کی غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کی اور کشمیر کی آزادی کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کرکے انسانی حقوق کو بری طرح پامال کیا جارہا ہے۔ مگر انسانی حقوق علمبردار تنظمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ قابل افسوس ہے۔ مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں جس طرح اجاگر کیا ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ مقررین نے مودی سرکار پر واضح کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام پر ظلم بربریت سے آزادی خود ارادیت کی آواز نہیں دبایا جاسکتا۔ صحافی اسرار احمد اورکزئی اورجے یو آئی اقلیتی رہنماء فرید سنگھ نے کہاکہ فرانس میں حضور اکرم ﷺ کی شان گستاخانہ خاکے بنا کر مسلمانوں کے جزبات مجروح کئے۔مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر میں فرا نس کے پراڈکٹس پرسرکاری سطح پر پابندی لگائی جائے اور ساتھ ہی ساتھ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ختم کئے جائیں اور اس معاملے پر عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
