0

ایبٹ آباد میں بھی یوم سیاہ کشمیر منایا گیا

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی یوم سیاہ کشمیر منایا گیا اس سلسلہ میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر جلسے جلوس سیمینار اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے اور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا وہ اپنی پاس کردہ قرادودں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کروائیں۔ مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی بھر پور کردار ادا کریاور لاکھو ں شہداء کی قربانیوں کے خون کو رائیگاں نہ کیا جائے۔اس سلسلہ میں یوم سیاہ کی بڑی تقریب کا انعقاد منگل کے روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق اللہ تھے۔تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل محکمہ تعلیم زنانہ ومردانہ کے افسران اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال کے علاوہ نجی و سرکاری سکولز کے طلبہ وطالبات شریک تھے،یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے طلبہ نے تقریریں اور ٹیبلو پیش کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق اللہ اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرپین کے جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بدقسمتی سے اس پر بھارت نے غاصبانہ تسلط جما رکھا ہے،خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اس کے بغیر دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔مقررین کا کہنا تھا 1947میں تقسیم ہند کے فارمولہ میں کشمیر کا الحاق بھارت کے ساتھ کیا گیاجو غیر منصفانہ فیصلہ تھاپاکستان کے عوام کے دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بین الاقوامی تعلقات کو استوار رکھنے کے لئے سفارتی سطح پر کوششیں کی جاتی ہیں ایک وقت آئے گا جب کشمیر کے مسلمان آزاد فضا میں سانس لیں گے۔مقررین کا کہنا تھا ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے معیشت کو مستحکم کرنے، تعلیم اور فنی مہارت کے میدان میں اپنا سکہ جمانے کی ضرورت ہے۔دنیا کا مقابلہ تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے تقریب میں پین کے جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مذمت کی قرارداد منظور کی گئی۔تقریب میں سکولز کیطلبہ وطالبات کو اعلی کارکردگی پر ڈپٹی ایڈیشنل کمشنر طارق اللہ نے ضلعی سپورٹس آفیسر کی جانب سے تعریفی اسناد تقسیم کیں اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں