0

شانگلہ بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا گیا

    الپوری (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر اظلاع کی طرح شانگلہ بھر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا گیا۔ بھارت کیخلاف شدید نعرابازی کی گئی۔80لاکھ سے زائید کشمیریوں کو بھارت میں جیل میں بند کررکھا ہے جو کھلی دہشتگردی اور انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی تنظیموں کیلئے باعث فکر اور اُمت مسلماں کیلئے باعث تشویش ہے۔15ماہ سے نہتے کشمیریوں پر بھارت کا ظلم و ستم جاری ہے اور ہر روز معاصرے میں کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے۔شانگلہ میں مرکزی واک صدر مقام الپوری میں منعقد کی گیا جسمیں جی سی ایم ایچ سکول الپوری سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر دفتر تک جاپہنچا جہاں سے مین بازار سے ہوتا ہوا مین چوک میں جلسے کی شکل اختیار کرگیا جسمیں طلباء سمیت زندگی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بھارت اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی،15ماہ سے جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم پر اقوام متحدہ،انسانی حقوق کے تنظیموں سے بیانات کے بجائے عملی اقدامات اٹھانے اور کشمیریوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کی گیا۔یوم سیاہ ریلی میں طلباء اور سیول سوسائٹی سے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر یوم سیاہ کشمیر۔کشمیر میں جاری دہشت گردی اور قتل عام اور مودی سرکار کیخلاف نعرے درج تھے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں