0

وزیراعظم سمیت وزراء کا پشاور دھماکے پراظہار افسوس

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت،وزیراعظم اور  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت وزراء نے پشاور دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہدا کے درجات بلندفرمائے۔وزیراعظم عمران خان نے پشاورمیں مدرسہ پردہشتگردحملے پردکھ کااظہار  کرتے ہوئیشہداء کے ورثاسے دلی تعزیت کی اورکہا کہ زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگوہوں،وزیراعظم نے کہابزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کوکٹہر ے میں لائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلبا پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے، شہدا کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی۔ اعجاز شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔اعجاز شاہ  نے کہا کہ  بچوں پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا، ملک و قوم کی سلامتی و بقا کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، ہم اپنے بچوں کی قربانی کے مقروض ہیں، ایسے بزدلانہ عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے۔ محمود خان نے کہا کہ طلبہ کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور ظالمانہ قدم ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ تھا لیکن مقام کا علم نہیں تھا۔ ہم خطے میں دہشت گردعناصر سے نمٹنا جاتنے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے پشاور دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اس انسانیت سوز اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بزدل دہشتگرد نے معصوم بچوں پر حملہ کر کے ثابت کر دیا، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں، پاکستانی عوام ملک دشمن عناصر کے خلاف، حکومت اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں