0

کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہرفورم پرآواز اُٹھائیں گے، ڈپٹی کمشنر بونیر

بونیر (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر کی طرح ضلع بونیر میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اوربھارت کے ناجائزقبضے کے 73 سال مکمل ہونے پریومِ سیاہ منانے کیلئے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سکول ڈگرمیں سیمینارکا اہتمام کیاگیاسیمینارڈپٹی کمشنربونیرنصراللہ خان کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان، معززین علاقہ، اساتذہ اورطلباء سمیت عام لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی کمشنربونیرنصراللہ خان نے کہا کہ مسلم اُمّہ ایک جسم کے مانندہے یہ رشتہ ابدی ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا ہم کشمیریوں کی حمایت اوراُن کی آزادی کے لئے ہرفورم پرآواز اُٹھائیں گے اِنشاء اللہ وہ دِن دورنہیں جب کشمیری آزادی کاسانس لیں گے مقریرین نے کہا کہ دنیااب برملا تسلیم کررہی ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیراوربھارت میں غیرجمہوری اورفاشسٹ نظریہ مسلط کیا جارہا ہے یہ خطے کی سلامتی اورامن کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے 80 لاکھ کشمیری اوربھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی بھارت کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں